مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے رمضانی و قرآنی محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے رمضان المبارک کےدوران قرآنی محافل کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذرا الشامی نے کہا کہ " رمضان المبارک کے احیاء کے لئے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے ختم قرآن کی متعدد محافل کا انعقاد شروع کر دیا ہے، یہ قرآنی و رمضانی محافل ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ یہ بابرکت محافل متعدد مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ختم قرآن کی دو محافل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمنٹ میں صبح و شام کو منعقد کی جارہی ہیں جن میں خواتین زائرین کی کثیر تعداد کی شرکت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ڈویژن نے مقام امام المہدی علیہ السلام میں بھی ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا، تاکہ خواتین زائرین کی بڑی تعداد کو راغب کیا جا سکے۔"

ڈویژن نے ماہ مقدس کے مخصوص ایام اور راتوں کے احیاء کے لئے بھی ایک خصوصی قرآنی پروگرام تیار کیا ہے جس میں ان قرآنی محافل کا قیام بھی شامل ہے تاکہ معاشرے میں قرآنی ثقافت و تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: