روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ختم قرآن کی محافل کا انعقاد جاری ہے، جن میں مومنین کی بڑی تعدادا شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔
قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے اس سال بغداد گورنریٹ کے مختلف علاقوں بشمول کرخ، رصافة اور نواحی علاقوں میں (75) سے زیادہ ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا ہے۔ ان بابرکت محافل میں قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد کے قاریانِ قرآن شرکت کرتے ہیں اور ہر روز قرآن مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ان رمضانی و قرآنی محافل کا انعقاد رمضان کے مقدس مہینے میں روحانی و ایمانی ماحول کو فروغ دینے، کتاب اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے اور ایک ایسا قرآنی پلیٹ فارم بنانے کے لئے ہے جس سے مومنین مستفید ہوں اور پورے مقدس مہینے میں ثواب اور اجر عظیم حاصل کر سکیں۔
ختم قرآن کی محافل کا انعقاد رمضان کے مقدس مہینے میں انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد کی جانے والی روحانی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ان با برکت محافل میں شرکت کرنے والوں کے مذہبی اور روحانی خزانوں اور اللہ کی مقدس کتاب کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ کو کو بڑھانا اور گہرائی دینا ہے۔
















