ایران کے شہر قم میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کتاب کانفرنس کی انتظامیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کو کانفرنس میں فعال شرکت پر اعزاز سے نوازا ہے۔
اس کانفرنس میں شعبہ فکر و ثقافت کی نمائندگی شعبے سے منسلک سنٹر فار مینو اسکرپٹ فوٹوگرافی اور کیٹلاگنگ نے کی تھی۔
قم یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے خصوصی دعوت پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کی تھی۔
کانفرنس انتظامیہ نے مرکز کے ڈائریکٹر سيد صلاح السراج کو کانفرنس میں تحقیقی مقالا پیش کرنے پر تعریفی سند سے نوازا۔
کانفرنس کے منتظمین نے سنٹر فار مینو اسکرپٹ فوٹوگرافی اور کیٹلاگنگ کے محققین اورمصنفین کو کانفرنس میں فعال شرکت پر بھی اعزاز سے نوزا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اسلامی ورثہ اور مخطوطات کے تحفظ اور بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بےحد سراہا۔




