شعبہ فکرو ثقافت : الکفیل ڈیجیٹل فورم میں اس کے قیام کے بعد سے اب تک شائع ہونے والے مضامین کی تعداد (180) ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ الکفیل ڈیجیٹل فورم میں اس کے قیام کے بعد سے اب تک شائع ہونے والے مضامین کی تعداد (180) ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

فورم کے ڈائریکٹر شیخ جمال الطائی نے کہا کہ "ٹیکنالوجی میں جدت اور ترقی اور نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے آنے کے باوجود بھی یہ فورم بھر پور انداز میں فعال ہے اور ثقافتی اور میڈیا کے میدان میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور متنوع موضوعات کی وجہ سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد فورم سے منسلک ہے اور علمی موضوعات پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اس سے استفادہ کر رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " فورم کے مختلف سیکشنز اور پیجز قیمتی موضوعات سے بھرے ہوئے ہیں، ہرماہ تقریباً (2000) مضامین اور (3000) پوسٹس شائع ہوتی ہیں، جب کہ ہر ماہ تقریباً اسلامی موضوعات پر مشتمل (600) ویڈیوز نشر کی جاتی ہیں۔"


انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "الکفیل فورم عالم اسلام کے پہلے دس بڑے فورمز میں سے ایک اور مقامات مقدسہ کا سب سے بڑا فورم شمار کیا جاتا ہے۔ یہ فورم سال (2009 عیسوی) میں قائم کیا گیا تھا، اور اب تک بھرپور انداز میں فعال ہے۔ اس کے (58) سیکشنز میں (180,283) متنوع مضامین ہیں، کہ جنھیں (25,212) ممبران نے شائع کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: