روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن علمی کمپلیکس تہران میں منعقد ہونے والی اکتیسویں بین الاقوامی قرآن نمائش میں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا کہ علمی کمپلیکس کا عملہ تہران میں اکتیسویں بین الاقوامی قرآن نمائش میں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن علمی کمپلیکس اس نمائش میں شرکت کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قرآنی مطبوعات و منشورات کو نمائش میں شریک افراد اور وزیٹرز کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک کے قرآنی و علمی وژن کو پیش کرتا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "علمی کمپلیکس اپنی تصانیف، تحقیقی کتابوں، فورمز اور اور سیمینارز کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کرے گا اور سب سے اہم چیز جو روضہ مبارک کے پویلین کو پوری نمائش میں ممتاز کرے گی روضہ مبارک کا وہ قرآنی نسخہ ہے کہ جو زیارت اربعین کا تحفہ اور پھل ہے ۔"


