روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے اپنے شعبے سے منسلک سٹاف کے لئے "جذباتی ذہانت" کے عنوان سے ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد عملے کی سماجی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
اس کورس کے ٹریننگ پرسن سید فراس الشمری نے شرکاء کو خود شناسی، اپنی ذات کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت، سماجی صلاحیتوں کے فروغ اورجذبات پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔ یہ تربیتی کورس نافذ البصيرة ہال میں منعقد کیا گیا جو دو دن تک جاری رہا۔
اس کورس کے دوران شرکاء کو جذبات کا تجزیہ کرنا، جذباتی تناؤ سے نمٹنا، مؤثر انداز سے بات چیت کرنا اور صحت مند پیشہ ورانہ تعلقات استوار کرنا سکھایا گیا۔
کورس کا مقصد شرکاء کی جذباتی ذہانت سے متعلق مہارتوں کو بڑھانا اور انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں فرائض اور احساسات و جذبات کے درمیان توازن رکھنا سکھانا ہے کیونکہ جذباتی ذہانت ایک ایسا ٹول باکس ہے جو ہر شخص کو آگے آنے والے چیلنجز سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔







