روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ سيد محمد علی اظہر نے وفد کا استقبال کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ سید محمد جلوخان نے کہا: روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو علم امام حسن علیہ السلام پیش کیا تاکہ اسے بحر الکرم حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم میلاد 15رمضان المبارک کی شام کو روضہ مبارک میں لہرایا جا سکے۔ عراق کے تمام مقامت مقدسہ میں امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت پر ایک ہی وقت علم امام حسن علیہ السلام لہرایا جاتا ہے۔"
انہوں نے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اورعلم لہرانے کی یہ تقریب بھی ان میں سے ایک ہے۔ علم لہرانے کی یہ تقریب عراق کے مقامات مقدسہ میں بیک وقت منعقد کی جاتی ہے۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ سید عبدالامیر عبداللہ نے کہا: امام حسن علیہ السلام کے یوم میلاد کے موقع پرعراق کے تمام مقدس مقامات میں ایک ہی وقت میں علم لہرانےکی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ہی روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں رات نو بجے جشن میلاد امام حسن علیہ السلام کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔"











