روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں زائرین کے جمع غفیر کے ہمراہ شب قدر کے اعمال بجا لائے۔
وفد کے سربراہ خلیل ہنون نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال شب قدر کے احیاء کے لیے ہزاروں زائرین کو سامراء لے کر آتا ہے اور اس سال بھی روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر کربلا اور دیگر گورنریٹس سے زائرین کو سامراء لانے کے لیے (400) سے زیادہ بسیں مختص کی گئيں کہ جن کے ذریعے (10) ہزار سے زیادہ زائرین روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں شب قدر کے احیاء کے لیے سامراء تشریف لائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک کے اس موکب نے زائرین کے ہمراہ قرآن مجید اور مخصوص دعاؤں کی تلاوت سمیت شب قدر کے دیگر مخصوص اعمال ادا کئے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تین خدماتی مواکب نے شب قدر کے دوران سامراء میں زائرین کو متنوع خدمات فراہم کیں کہ جن میں افطار، پینے کے پانی، جوسز، چائے اور ہلکے پھلکے کھانوں کی فراہمی اور سحری کا وسیع انتظام سرفہرست ہے۔








