روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی بغداد میں یتیم بچوں کے اعزاز میں دی گئی افطار ضیافت میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے بغداد میں یتیم بچوں اوران کے خاندانوں کے اعزاز میں دی گئی افطار ضیافت میں شرکت کی۔ اس افطار ضیافت میں (400) سے زائد یتیم بچوں کی میزبانی کی گئی ۔

وفد کی سربراہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید جواد الحسناوی اور شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ سید محمد جلوخان کررہے تھے۔

سید جواد الحسناوی نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے بغداد میں یتیموں کے اعزاز میں دی گئی افطار ضیافت میں شرکت کی، اس افطار ڈنر کا اہتمام الصفدي ریسٹورنٹ نے أمير المؤمنين الإمام علي بن أبي طالب (عليه السلام) کے یوم شہادت کے موقع پر کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس افطار ڈنر میں ام ابیہا ایسوسی ایشن فار چلڈرن اینڈ ویمن کے یتیم مدعو کیا گیا تھا۔ ام ابیہا ایسوسی ایشن فار چلڈرن اینڈ ویمن، سید احمد الصافی کی زیر نگرانی چلنے والا فلاحی ادارہ ہے اور یہاں یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ اس افطار ضیافت میں (400) سے زائد یتیم بچوں کی میزبانی کی گئی ۔

الصفدی ریسٹورنٹ کے مالک سیداحمد الحسنی نے کہا، "ہم نے ابی الفضل العباس علیہ السلام اور حرم مقدس کی برکت سے کچھ عراقی خاندانوں کے یتیم بچوں کے لئے افطار ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کو کچھ تحائف بھی پیش کئے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد یتیموں کی کفالت کے لیے جاری انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ہر سال ماہ رمضان کے دوران منعقد ہونے والی اس تقریب میں ہمیشہ شرکت کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: