رمضان المبارک کی آخری شب جمعہ لاکھوں زائرین نے مقامات مقدسہ کربلا میں خدا کے حضور عبادات ومناجات میں گزاری۔

ماہ مقدس رمضان کی آخری شب جمعہ لاکھوں زائرین کربلا مقدسہ آنے اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ میں مومنین کی تعداد میں میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور نماز مغرب کے بعد اور نماز فجر تک اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

اس سال بھی مقامات مقدسہ کربلا کی ایمانی اور روحانی فضاؤں میں عراق اور بیرون ممالک سے آئے لاکھوں زائرین نے رمضان المبارک کی آخری شب جمعہ خدا کے حضور عبادات ومناجات میں گزاری۔

زائرین ماہ مقدس کی ان بابرکت راتوں کے احیاء کے لئے عبادات و مناجات، دعائیں پڑھنے، اہل بیت علیہم السلام کے مقدس مزارات پر حاضری دینے اور قرآنی محفلوں کے انعقاد سے کرتے ہیں۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مومنین اور زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ مادی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: