شعبہ تعلقات عامہ نے طلباء کے لیے منعقد کئے جانے والے چوتھے آن لائن رمضان مقابلے کے نتائج کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے طلباء کے لیے منعقد کئے جانے والے چوتھے آن لائن رمضان مقابلے کے نتائج کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

نتائج کا اعلان بذریعہ قرعہ اندازی آج بروز ہفتہ، 13 اپریل 2024 کو شام آٹھ بجے ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ اور فیس بک اور نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے سید مصطفیٰ الکاظمی نے کہا: " اس مقابلے میں تین ہزار پانچ سو سے زیادہ طلباء نے شرکت کی اور دو سو سے زائد طلباء نے درست جوابات دیئے اور فاتحین کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا جن کو انعامی رقوم اور متبرک تحائف پیش کئے جائیں گے۔"

یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی سالانہ علمی وثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہےمجس کا مقصد طلباء میں قرآنی و رمضانی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: