الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی کے فارماسیوٹیکل کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں فارماسیوٹیکل کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حیدر کاظم الاسماعیلی اور متعدد فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یونیورسٹی کی تمام سطحوں کے نصاب کو فالو کرنے کے لئے ہدایات اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

میٹنگ میں سائنسی تحقیق کے شعبے پر بات کی گئی، اور اساتذہ اور ڈیپارٹمنٹ کے ممبران کو یونیورسٹی میں دستیاب صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ریسرچ ماڈل کو تبدیل کرنے اور سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی گئی۔

میٹنگ کے دوران امتحانات کی تاریخوں اور ان کے لیے طلباء کی تیاری و قابلیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈیپارٹمنٹ کے صدر نے تعلیمی اور سائنسی تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لیے اساتذہ اور ڈیپارٹمنٹ کے ممبران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: