روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ناردرن ٹیکنیکل یونیورسٹی کو مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے موصل گورنریٹ میں واقع ناردرن ٹیکنیکل یونیورسٹی کو اپنے طلباء کو مرکزی گریجویشن تقریب میں بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے ضمن میں چوتھی سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب (على هدي القمر) اس نعرے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے: (من أرض كربلاء يُثمر العطاء)، کہ جس میں عراق کی 57 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 3,500 سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔

پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشن ڈویژن کے انچارج سید ماھر خالد نے کہا ہے کہ تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ناردرن ٹیکنیکل یونیورسٹی کو اپنے طلباء کو مرکزی گریجویشن تقریب میں بھیجنے کے لئے باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا ہے۔ ہمارے عملے نے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ یہ تقریب اس ماہ کی انیس تاریخ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا، "مرکزی گریجویشن تقریب(على هدي القمر)کے ضمن میں مختلف تقاریب اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد طلباء کو اخلاقی و ثقافتی اقدار کی پاسداری کرنے کی ترغیب دینا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں کے شاندار نتائج اور عراقی عوام کے اتحاد و یکجہتی کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ اس تقریب میں مختلف مذاہب، فرقوں اور قومیتوں کے طلباء شرکت کرتے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھاتے ہیں۔"

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) گزشتہ کئی سالوں سے عراقی یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے لئے مرکزی گریجویشن تقریب منعقد کرنے کا اہتمام کر رہا ہے اور ان گریجویشن تقاریب کے انعقاد کے ذریعے عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کو اپنی گریجویشن کی خوشی منانے، طلاب کے شایان شان گریجویشن تقریب کا بہترین نمونہ پیش کرنے اور طلاب کو اپنے تعلیمی کیرئیر کا اختتام مقامات مقدسہ پر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: