شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کے لئے اعزاز ی تقریب کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےشعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کے لئے منعقد کی جانے والی اعزازی تقریب کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور اس تقریب میں شرکت کرنے والی طالبات کے لیے آئیڈنٹیفیکیشن کارڈ چھاپنے اور بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ خطابت برائے خواتین شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) جشن کے پانچویں ایڈیشن کی تقریب (مِنْ نَّهْجِ الزَّهْرَاء حِجَابِي وَبِزَيْنَبَ اقْتدَائِي) کے نعرے کے تحت منعقد کر رہا ہے جس میں (89) سکولوں کی (4500) طالبات شرکت کریں گی۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کے عملے نے تقریب میں شرکت کرنے والی طالبات کے آئیڈنٹیفیکیشن کارڈز کی پرنٹنگ مکمل کر لی ہے جس میں بچی کی تصویرکے ساتھ ساتھ اس کا پورا نام اور سکول کا نام بھی تحریر ہے۔

اس تقریب کے انعقاد کا مقصد بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی مذہبی اور ثقافتی بیداری کو بڑھانا، معاشرے میں تعاون اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینا، ایک ذمہ دار نسل کی تعمیر اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: