روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک "حقیبت المومن" ایپلی کیشن کو رمضان المبارک کے دوران تلاوت قرآن پاک کے لئے (124) ملین سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا گیا۔
ایپلی کیشن مینیجر سید علی عبدالعباس الجیاشی نے کہا کہ "یہ ایپلی کیشن بیس مختلف مذہبی و قرآنی خدمات فراہم کرتی ہے، جیسے قرآن پاک کی تلاوت، دعائیں، زیارت، مستحب اعمال، رمضان کے مقدس مہینے میں ختم قرآن اور دیگر۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ایپلی کیشن کے ذریعہ قرآن پاک پڑھنے کی خدمت اہم خدمات میں سے ایک ہے، اور رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اس ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے لئے ایپ کو (124,500,000) سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا گیا۔"
انہوں نے بتایا کہ، "ایپ میں بارہ قاریان قرآن کی تلاوت موجود ہے اور اس کے علاوہ قرآن پاک کی تفسیر، سرچ سروس اور دیگر خدمات بھی اس سروس کی ضمنی خدمات ہیں۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے ذیلی ادارے سنٹر فار اسلامک ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر سے منسلک "حقیبت المومن" ایپلی کیشن عالمی سطح پر بڑی اور نمایاں اور ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے جبکہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ایپلی کیشن ہے۔
"حقیبت المومن" ایپلیکیشن کا آفیشل چینل دیکھنے کے لیے: یہاں کلک کریں۔
