فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی جانب سے اپنی طالبات کے پہلے بیچ کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی جانب سے اپنی طالبات کے پہلے بیچ کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژن کی سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے کہا، "آج ہم فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی طالبات کے پہلے بیچ کی گریجویشن کا جشن منا رہے ہیں، کہ جنہوں نے (گرامر، فقہ، عقائد، قرآنی علوم، خطابت اور تلاوت واحکام تجوید) کے مضامین میں (6) سال تک تعلیم حاصل کی۔"

انہوں نے مزید کہا، " فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم قرآن پاک میں غوروفکر اور قرآنی علوم ترویج کے لئے ایسی سرگرمیوں اور منصوبوں کو قائم کرنے اور اس کی سرپرستی کرنے کا خواہاں ہے۔"

اس موقع پر طالبہ ماجدة حسين جاسم نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اپنی طالبات کے لیے گریجویشن تقاریب کا اہتمام ایک اچھا اقدام ہے، اور ہم اس تقریب کے انعقاد پر روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی اور فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے علوم القرآن کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: