روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور روضہ مبارک امام علی (ع) کے مابین مخطوطات اور فہرست سازی کے شعبے میں مشترکہ تعاون اورعلمی و تحقیقی روابط کو بڑھانے کےلئے تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت اور روضہ مبارک امام علی (ع) کے وفد نے مخطوطات اور فہرست سازی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کی بنیاد پرعلمی و تحقیقی روابط اور کام کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روضہ مبارک امام علی (ع) کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی لائبریری، دار المخطوطات اور سنٹر فار کیٹلاگنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا دورہ کیا اور مخطوطات کی بحالی، ان کی دیکھ بھال، ان کی فوٹو گرافی، کیٹلاگنگ اور درجہ بندی میں مشترکہ تعاون علمی و تحقیقی روابط اور کام کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکز کے ڈائریکٹر سیدم حسنین موسوی نے کہا کہ "سنٹر فار کیٹلاگنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم نے مخطوطات کی بحالی اور دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون کے فریم ورک کے تحت روضہ مبارک امام علی (ع) کے کے وفد کا استقبال کیا۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ امام علی (ع) کے وفد نے مخطوطات کی فہرست سازی، درجہ بندی، فوٹو گرافی اور دیکھ بھال اور بحالی کے لئے استعمال ہونے والے جدید ترین سائنسی اور علمی طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک لائبریری اور دارالمخطوطات کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ دورہ لائبریریوں اور انفارمیشن سسٹم کے شعبے میں تعاون اور رابطےنئے روابط قیام اور دونوں مقدس مقامات کے درمیان دوروں کے تبادلے کے ضمن میں کیا گیا ہے۔"

روضہ مبارک امام علی (ع) کی لائبریری کے انچارج سید کرار الحلو نے کہا کہ "یہ دورہ مخطوطات کی آرکائیونگ اور انھیں دستاویزی شکل دینے کے لئے تازہ ترین علمی یشرفت اور کوششوں کو دیکھنے کے لیے کیا گیا ہے اور ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ان اہم منصوبوں کی تکمیل کے لئے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "یہ وفد دونوں مقدس مقامات کے دونوں کتب خانوں کی اورروضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے باقی شعبوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: