الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک مریض کے فالج کو ختم کرنے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کیا ہے

الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے ایک مریض کے کواڈریپلجیا (دونوں بازوؤں اور ٹانگوں سمیت گردن کے نیچے فالج کو کواڈریپلجیا کہا جاتا ہے)کو ختم کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے، ایک روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں متعدد فریکچرز ہوئے تھے۔

ٹیم کے سربراہ ریڑھ کی ہڈی کے سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا کہ الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں کہ الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں طبی ماہرین، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل سٹاف اور جدید تکنیکی ذرائع کی موجودگی عام طور پر ہمیں پیچیدہ آپریشنز کے بارے میں فیصلہ کرنے، ان میں کامیاب ہونے اور مریضوں کی تکالیف کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ہم نے جن پیچیدہ آپریشنوں میں کامیابی حاصل کی ان میں سے ایک نجف سے تعلق رکھنے والے ایک 53 سالہ شخص کا بھی آپریشن شامل ہے۔ اس مریض کا وزن تقریباً 130 کلوگرام تھا، اور ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر اور کمپریشن کے نتیجے میں فالج کا شکار تھا۔ ایک روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں متعدد فریکچرز آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےاس کیس کا مکمل مطالعہ کرنے اور مریض کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا۔ ہم اس پیچیدہ سرجری میں ریڑھ کی ہڈی کے چھ مہروں کو فکس کرنے اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کو ختم کرنے میں کامیاب رہے اور خدا کے فضل سے یہ آپریشن بغیر کسی مشکل اور پیچیدگی کے کامیاب رہا۔ آپریشن کے بعد مریض کے بازوؤں اور ٹانگوں کی حرکت بحال ہو چکی تھی اور مریض کو دو دن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: