ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء مجید صائغ کے ہمراہ روضہ مبارک کے متعدد منصوبوں کے میدانی دورے کے دوران کیا۔
عبد زید نے کہا کہ ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بعض پروجیکٹس سائٹس کا دورہ کیا، کہ جن میں زیر تعمیر صحن ام البنین(ع) بھی شامل ہے، جسے ہم نے مطلوبہ تعمیراتی مواصفات کے مطابق تعمیر ہوتے ہوئے ہوئے دیکھا، اور ہم ان ثمرآور منصوبوں پر کام کرنے والوں اور ان کے ڈاریکٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی وزارت کے منصوبوں، وزارت سے غیر منسلک دیگر اداروں اور تمام گورنریٹس کے منصوبوں کو بھی روضہ مبارک کے منصوبوں کے معیار کی مانند دیکھنے کے خواہش مند ہیں کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں پر اعلی تکنیکی خصوصیات کے مطابق مرحلہ وار تسلسل کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔










