قرآن علمی کمپلیکس کے زیر اہتمام کربلا کی 218 مساجد میں سمر قرآن کلاسز کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے زیر اہتمام کربلا کی 218 مساجد میں سمر قرآن کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا: "انسٹی ٹیوٹ نے سمر قرآن کورسز پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے اور کربلا اور اس کے نواحی علاقوں کی218 مساجد اور حسینیات میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء کے لئے سمر قرآن کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "سمر قرآن کلاسز میں بچوں کو قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق دیئے جا رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی و ثقافتی اعتبار سے ثمرآور بنانا اور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: