قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےملک کے چھ گورنریٹس میں سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے (6-16) سال کی عمر کے (30,000) طلباء کی شرکت کے ساتھ چھ گورنریٹس میں سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر نگرانی منعقد کئے جا رہے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید مہند المیالی نے کہا: "
اس پروجیکٹ میں طلباء کے لئے قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق کے علاوہ دیگرسرگرمیاں اور مقابلے بھی شامل ہیں۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ یہ کورسز ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گے۔

انہوں نے مزید کہا، "اس سال انسٹی ٹیوٹ کے عملے نے ان کورسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لیے نئے تعلیمی طریقہ کار کو اپنایا ہے اور مختلف تفریحی اشیاء جیسے گروپ گیمز اور دیگر شامل کیے، تاکہ طلبہ کو تفریح ​​کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جا سکے۔"

انہوں نے جاری رکھا، "یہ منصوبہ ایک جامع تعلیمی منصوبہ ہے جو سائنس، مذہب، اخلاقی تعلیم، اور نوجوانوں اور لڑکوں کے مذہبی اور ثقافتی علم کو بڑھاتا ہے اور ایک تعلیم یافتہ اور باشعور نسل تیار کرنے میں معاون ہے کہ جو معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ "

یہ منصوبہ (1,128)ماہر اور تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ کے تعاون سے نجف الاشرف، دیوانیہ، وسط، میسان، کرکوک اور صلاح الدین گورنریٹس کی (612) مساجد اور حسینیات میں منعرقد کیا جا رہا ہے۔

پراجیکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی بچوں کو ایک مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی خواہشمند تھی اور ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ہی بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی، ثقافتی اور تفریحی اعتبار سے ثمر آور بنانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: