عباس(ع) عسکری اسکواڈ کے چيف کمانڈر میثم زیدی نے کہا ہے کہ آج ہمارے اسکواڈ کی طرف سے روضہ مبارک کے امام حسن مجتبی(ع) ہال میں سالانہ اربعین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اربعین کے لیے تیار کردہ سیکورٹی و خدماتی لائحہ عمل اور سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ اس پر عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں اسکواڈ کے نمائندوں اور امدادی اور لاجسٹیکل سپورٹ کے مواکب، خاص طور پر سرحدی گورنریٹس میں موجود مواکب اور روضہ مبارک امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) کے شعائر وحسینی مواکب ڈويژن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔













