روضہ مبارک حضرت عبابس(ع) میں فکری اور ثقافتی امور کے ڈیپارٹمنٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ التطوير الحسيني پروگرام کے پہلے کورس کا مقصد ٹیلنٹ کی دریافت اور اسے پروان چڑھانا ہے۔
مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں سرگرمیوں اور کیمپس ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر زمان کنانی نے کہا ہے کہ العمید یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے التطوير الحسيني پروگرام کا مقصد ٹیلنٹ کی دریافت اور اسے پروان چڑھانا ہے اور ہر ٹیلنٹڈ بچے کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی دینے کے لیے خصوصی پروگراموں میں شامل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ التطوير الحسيني پروگرام ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری اہم اسکاؤٹنگ پروگراموں میں سے ایک ہے، اور اس کے ذریعے ہم موسم گرما کی تعطیلات کو بچوں کے لیے ثمرآور بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ پروگرام 9 سال سے 19 سال تک کی مختلف عمر کے بچوں کے لیے بہت مفید ہے اور ہم نے ان بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے تین گروپس میں تقسیم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام دو مختلف مقامات پر شروع کیا گیا ہے، پہلا العمید یونیورسٹی میں، اور دوسرا ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر میں کہ جہاں شرکاء کو مختلف علوم اور معارف کی تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔

















