الکفیل سینٹر فار ہیلتھ اینڈ پبلک سیفٹی کی جانب سے محکمہ صحت کربلا کے تعاون سے خون عطیہ کرنے کی مہم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کے دفتر سے وابستہ الکفیل سینٹر فار ہیلتھ اینڈ پبلک سیفٹی نے محکمہ صحت کربلا کے تعاون سے خون کے عطیات دینے کی مہم کا اہتمام کیا۔

الکفیل سینٹر فار ہیلتھ اینڈ پبلک سیفٹی کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ طبی امور اور محکمہ صحت کربلا کے بلڈ بینک کے تعاون سے خون کے عطیات دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ ہسپتالوں کو درکارخون کی نایاب اقسام کی فراہمی، خون عطیہ کرنے کے بارے میں آگاہی اور کمیونٹی اور انسانی یکجہتی میں اضافہ کیا جاسکے۔

شعبہ طبی امور کے سربراہ ڈاکٹرهيفاء التميمي نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عراق میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے جس میں کربلا کے محکمہ صحت کے بلڈ بینک کے تعاون سے خون کے عطیات دینے کی مہم بھی شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "خون عطیہ کرنے کی مہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکف بیسمنٹ میں طبی اصولوں کے مطابق منعقد کی گئی تھی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عطیہ دہندگان کے لئے تمام ضروری انتظامات بشمول ادویات، غذائی اجزاء اور مشروبات، کیے گئے تھے۔"

بلڈ بینک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قیس رشید نے کہا کہ کربلا کا مرکزی بلڈ بینک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ خون کے عطیات کی مہم کے انعقاد میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کے دن اس مہم کا انعقاد عید الاضحی کی زیارت کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: