شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے ملک نائیجیریا میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے ملک نائیجیریا میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پروگرام شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے دینی تبلیغ یونٹ کےسربراہ سید مسلم الجابری نے کہا، "اس پروگرام کا مقصد طلباء اور نوجوانوں کو اہل بیت علیہم السلام کی سیرت سے متعارف کرانا، اسلامی اقدار سے ان کے تعلق کو مضبوط کرنا اور ان کی مذہبی معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ پروگرام مرکز کے کوآرڈینیٹر شیخ محمد عبداللہ طیب نے ترتیب دیا تھا کہ جو نائیجیریا کے علاقے النصوار میں واقع امام الصادق (علیہ السلام) اسکول میں منعقد ہوا۔"

انہوں نے کہا کہ "مرکز مختلف پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فضائل کو معاشرے میں بیان کرنے اور پھیلانے اور نوجوانوں میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ "

یہ پروگرام سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کی جانب سے اسلامی ثقافت کو فروغ دینے اور مقامی کمیونٹی کو مذہبی اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: