اطالوی سفیر مسٹر ماریزیو گریگنٹی ان خیالات کا اظہارکا اظہار روضہ مبارک کے الکفیل میوزیم کے دورے اور وہاں کے سینئر آفیشلز سے ملاقات کے دوران کیا۔
میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شوقی الموسوی نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ میوزیم اور دار المخطوطات کے ڈسپلے ہالز اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ اطالوی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کو ایک ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے روضہ مبارک کے متعدد طبی، تعلیمی، صنعتی، فکری اور ثقافتی منصوبوں کے بارے میں ایک بریفنگ بھی دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اطالوی سفیر کو مخطوطات کو محفوظ کرنے اور ذخیرہ کرنے کے عمل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔"
اطالوی سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں اور زائرین کو فراہم کردہ خدمات کو نے حد سراہا اور الکفیل میوزیم میں موجود قیمتی نوادرات، نادرو نایاب مخطوطات اور تاریخی اشیاء کو ڈسپلے کرنے اور انھیں محفوظ کرنے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔








