شعبہ فکروثقافت کی جانب سے افریقی ملک سیرالیون میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے ملک سیرالیون میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد کی گئی۔
یہ مجلس عزاء شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں منعقد کی گئی تھی جس میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیرالیون میں سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے کوآرڈینیٹر شیخ ابراہیم باہ نے کہا، "سنٹر اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات کے احیاء اور معاشرے میں مذہبی اور سماجی بیداری کو بڑھانےکے لئے عزائی مجالس اور خصوصی تقریبات منعقد کرتا ہے اور حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی اس مجلس عزاء میں امام باقر علیہ السلام کی حیات مبارکہ، ان کے فضائل و مناقب اور دین اسلام کے لیے ان کی لازوال اور عظیم قربانیوں کے بارے میں بات کی گئی۔"

سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے تبلیغ یونٹ کے سربراہ جناب مسلم الجابری نے کہا، "سینٹر آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام شہادت و مناسبات کو منانے، ان کی اہمیت اجاگر کرنے اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات مبارکہ، ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں و زیادتیوں کو سامنے لانے اور ان کے بہادرانہ موقف و استقامت سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی تقاریب و پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔"

مرکز کی جانب سے مختلف افریقی ممالک میں عزائی مجالس کے انعقاد کا مقصد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: