روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں یوم غدیرکی مناسبت سے مذہبی لیکچر کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عید اکبر، جشن غدیر، خدا کی طرف سے دین کے مکمل ہونے اور امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی تاج پوشی اور خلیفۃ الرسول ہونے کی مناسبت سے روضہ مبارک کے صحن شریف میں ایک دینی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جس میں زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ مذہبی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے یوم غدیر کی مناسبت سے قرآن و آئمہ اہل بیت علیھم السلام کے فرامین کی روشنی میں لیکچر دیا اور غدیر خم کی اہمیت و احیاء کے بارے میں بات کی۔

شیخ الوکیل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام سے متعدد احادیث نقل کیں کہ جو اس واقعہ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ یہ دن تمام امت مسلمہ کے لئے عظیم ترین تہوار اور علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کا دن ہے، کہ اس دن حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امام علی علیہ السلام کو مومنین کا مولا اور خلیفہ اور اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس دن کو منانا امامت کے معنی سمجھنے اور اسے پھیلانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 18 ذی الحجہ ہجرت کے دسویں سال حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ینے امام علی علیہ السلام کو مومنین کا مولا اور خلیفہ اور اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔

لہذا ، اس دن کو عید اللہ اکبر ، عید محمد (ص) اور سب سے بڑی عید کہا جاتا ہے۔ خداوند عالم نے نبی اکرم (ص) کو صرف ایسے دن کے تقدس کی عزت اور حفاظت کے لیے بھیجا۔ آسمانوں میں عید غدیر کے دن کو"یوم العہد المعہود" کہا جاتا ہے اور زمین میں اس کا نام "المیثاق المأخوذ و الجمع المشہود" یعنی کہ (گواہوں کی موجودگی میں کیا گیا عہد) کہا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: