عید غدیر کی عظیم مناسبت پر اہل کربلا کی روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حاضری

عید غدیر کی عظیم مناسبت پر اہل کربلا نے روضہ مبارک امام حسین(ع) و روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی شعائر و مواکب کے تعاون سے ایک مشترکہ جلوس نکالا اور اس روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حاضری دی۔

شعبہ حسینی شعائر و مواکب کے نائب سربراہ سید محمد الطویل نے کہا: "عید غدیر کی عظیم مناسبت پر اہل کربلا نے روضہ مبارک امام حسین(ع) و روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی شعائر و مواکب کے تعاون سے ایک مشترکہ جلوس نکالا اور اس روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور وہاں اس عظیم دن کو منانے کے لئے جشن غدیر کا انعقاد کیا۔ "

انہوں نے مزید کہا، "ہمارے شعبے کی جانب سے زائرین کو نجف اشرف لے جانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد واپس لانے کے لیے 50 گاڑیاں فراہم کرنے کے علاوہ جلوس نکالنے کے لئے منظوری حاصل کرنے، اسے منظم کرنے، اور صحن فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں عظیم الشان جشن کا انعقاد کرنے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے تھے۔"

اہل کربلا ہر سال عید غدیر کے موقع پر مقامات مقدسہ کربلا کے تعاون سے جلوس غدیر نکالتے ہیں اور روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اس عظیم دن کو مناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: