سدرن گرین بیلٹ کے سبزہ زار میں جشن غدیر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے سدرن گرین بیلٹ کے سبزہ زار میں عید غدیر کے موقع پر ایک پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

روضہ مبارک کے سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید ناصر حسین مطیب نے کہا کہ حرم مطہرعید غدیر کی مبارک مناسبت سے مختلف مقامات پر اپنی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے جس میں گرین بیلٹ کے سبزہ زار میں جشن غدیر کا انعقاد بھی شامل تھا جس میں عراقی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی رہنمائی میں ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد ان مبارک تقریبات کی ثقافت کو پھیلانا ہے کہ جو افراد میں مذہبی بیداری اور رہنمائی کے فروغ اور روحوں کو تازگی اور دلوں کو خوشی بخشتی ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "اس تقریب کی اہم سرگرمیوں میں بیعت غدیر کے بارے میں ایک تعارفی لیکچر اور محفل مشاعرہ شامل تھی جبکہ مسرت اور خوشی کے ماحول میں ملک کے نامور قصیدہ خواں حضرات نے عید غدیر کی مناسبت سےخوبصورت قصیدے بھی پڑھے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: