الکفیل یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور مجلس ادارہ کے متعدد اراکین کے علاوہ بہت سی علمی، حوزوی، اکیڈمک اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔
کانفرنس کا آغاز قاری شیخ مہدی قلندر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد شہدائے عراق کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اس کے بعد بالترتیب کانفرنس کی انتظامی و علمی کمیٹی کی طرف سے الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدحان اور اعلیٰ تعلیم اور علمی تحقیق کے وزیر کے نمائندے ڈاکٹر علی اسماعیل نے خطاب کیا۔
امام علی(ع)، اہل بیت(ع)، امامت اور قرآن کے بارے میں لکھے گئے سات تحقیقی مقالوں پر کانفرنس میں بحث کی گئی۔


















































