واسط یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے محقق سید عاصم مہدی الہلالی نے دوسری بین الاقوامی ہفتہ امامت کانفرنس( انگریزی) کی صبح کی تحقیقی نشست میں "تقييم ترجمة آية تطهير أهل البيت في القرآن الكريم" کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
انگریزی زبان میں منعقد کی جانے والی یہ کانفرنس دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔
(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)۔
ڈاکٹر عاصم مہدی الہلالی نے اپنی تحقیق کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیق تطهير أهل البيت (عليهم السلام) سے متعلق قرآنی آیت کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے کے طریقے سے متعلق ہے، کیونکہ تحقیق میں انگریزی زبان میں کئے گئے مختلف ترجموں کا تجزیہ کیا گیا ہےاور ان کی درستگی، مذہبی تشریحات اور ثقافتی سیاق و سباق کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
تحقیق کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ یہ تراجم مختلف معاشروں میں آیت تطهير أهل بيت (عليهم السلام) کی تفہیم کو کس طرح اجاگر کرتے ہیں اور ان کا مطالعہ کس طرح آیت کے مفہوم اور اسلامی ورثے میں اس کی اہمیت کو واضح طور پر سمجھانے کی کوشش کرتا ہے۔









