بابل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققہ ڈاکٹر معصومہ اباذر نے امام حسین(ع) کے خطبات میں اپنائی گئی اثرآور حکمت عملی کے موضوع پر تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا: (تحليل أسلوبيّ بلاغي للإصلاح في خطابات حرب مختارة للأمام الحسين -عليه السلام-).
یہ مقالہ دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ضمن میں انگریزی زبان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پیش کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات (النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک جاری رہیں گی کہ جس کا مرکزی موضوع ہے: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)۔
محققہ نے کربلا کی جنگ سے پہلے اور جنگ کے دوران امام حسین(ع) کے خطبات میں اپنے سامعین کی اصلاح کی خاطر اسلوب بیان کا انتخاب کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔
اس تحقیق میں اس بات کو بیان کیا گیا کہ امام حسین(ع) نے لوگوں کو صحیح راستے کی طرف راغب کرنے کے لیے بلاغت کو تاثیر کی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔








