الکفیل مرکز برائے ترجمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر الموسوی نے کہا کہ دوسرے سالانہ بین الاقوامی امامت ہفتہ کے موقع پر انگریزی زبان میں ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی محققین و ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کے دوران مغربی دنیا میں ترجمے کی اہمیت اور قارئین کی دلچسپی کے ترجمہ شدہ ذرائع کے معیار پر بات کی پر گئی. "
انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ میں بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور مصنفین کی اہمیت، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ریفریڈ جرائد کی اہمیت اور مغربی معاشروں میں آگاہی پھیلانے میں ان کے کردار کے ساتھ ساتھ ان رسالوں کو معیاری بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں متعدد سفارشات سامنے آئیں، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ محققین کے درمیان رابطے کے لیے "واٹس ایپ" پلیٹ فارم پر "اہل بیت رائٹرز" گروپ کے نام سے اپنا چینل بنانیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ میں ایک غیر ملکی محقق کی طرف سے ایک تجویز پیش کی گئی کہ جرمنی میں شیعہ علوم کے بارے میں ایک مشترکہ تحقیق کا انعقاد کیا جائے اور کینیڈا اور عراق میں اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں کی عبادات اور رسوم پر تقابلی مطالعہ کیا جائے۔








