محقق شیخ جاسم وائلی نے "دور الإمام الباقر (عليه السّلام) في التّثقيف لمرجعيّة الفقهاء" کے موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا ہے۔
یہ مقالہ امام باقر(ع) کانفرنس میں پیش کیا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کا اہم حصہ ہے۔ (النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت اس ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)۔
امام باقر(ع) کانفرنس کا اہتمام مرکز الصادقین برائے تحقیق و مطالعات نے کیا تھا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی هيأة العُليا لإحياء التّراث کا ذیلی ادارہ ہے۔





















