دوسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ امام صادق (ع) کانفرنس کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری دوسرے سالانہ بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ امام صادق(ع) کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

اس کانفرنس کا اہتمام مرکز الصادقین برائے تحقیق و مطالعات نے کیا تھا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی هيأة العُليا لإحياء التّراث کا ذیلی ادارہ ہے، اس کانفرنس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارج ڈاکٹر افضل شامی، روضہ مبارک کے ڈپٹی سیکرٹری انجینئر عباس موسیٰ احمد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں حوزوی، اکیڈمک اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس کی انتظامی و علمی کمیٹی کی طرف سے شیخ حمد الشمری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد محقق شیخ علی الغازی کے افتتاحی مقالے پر بحث ہوئی۔

اس کانفرنس کے لئے (35) تحقیقی مقالات موصول ہوئے جن میں سے (4) مقالات پر کانفرنس کے تحقیقی سیشن کے دوران بحث کی گئی۔ ان مقالات میں امام صادق(ع) کی سیرت اور علمی واخلاقی پہلوؤں سے پر بات کی گئی۔

کانفرنس کے اختتام پر سید عباس موسیٰ احمد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز سید جواد حسناوی، سید لیث الموسوی اور مرکز الصادقین کے ڈائریکٹر سید عماد جابری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے محققین کو اعزاز سے نوازا۔

(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہفتہ امامت کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کوپھیلانے، عصرحاضر کے بحرانوں سے نمٹنے، فکری شکوک و شبہات کو دور کرنے اور منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: