دوسرے سالانہ بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ امام حسن عسکری(ع) کانفرنس کا اختتام ہوچکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری دوسرے سالانہ بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ امام حسن عسکری(ع) کانفرنس کا اختتام ہوچکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران سید جواد الحسناوی اور ڈاکٹر عباس الددہ کے علاوہ بہت سی علمی، حوزوی، اکیڈمک اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

نبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔

اس کانفرنس کے لئے ( 16) تحقیقی مقالات موصول ہوئے جن میں سے (3)مقالات پر کانفرنس کے تحقیقی سیشن کے دوران بحث کی گئی۔ ان مقالات میں امام حسن(ع) کی سیرت مبارکہ اور علمی، تعلیمی واخلاقی پہلوؤں سے پر بات کی گئی۔

کانفرنس کے اختتام پر الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدّهان اور العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جودت نوري الجشعمي نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے محققین کو اعزاز سے نوازا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہفتہ امامت کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کوپھیلانے، عصرحاضر کے بحرانوں سے نمٹنے، فکری شکوک و شبہات کو دور کرنے اور منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: