روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبة الخطابة الحسيني کی طرف سے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیت پیش کرنے کے لئے سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔ روضہ مبارک کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والی ان مجالس کا موضوع زیارہ عاشوراء کا اقتباس(امام حسین (ع) اور مؤمن کے درمیان تعلق) ہے۔
عاشوراء محرم کے احیاء کے لیے برپا ہونے والی ان مجالس میں شیخ علی موحان زیارہ عاشوراء کے اقتباس (امام حسین (ع) اور مؤمن کے درمیان تعلق) کے ثمرات کو سلسلہ وار انداز میں بیان کر رہے ہیں اور میدان کربلا میں پیش آنے والے مصائب وآلام اور خاندان رسالت کی جانب سے پیش کی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انقلاب حسینی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہیں۔ یہ سالانہ مجالس نو محرم الحرام تک جاری رہیں گی۔
مجلس کا انعقاد روضہ مبارک کے صحن اطہر میں نماز فجر کے فوراً بعد کیا جاتا ہے، تاکہ ماتمی جلوسوں کی آمد سے پہلے مجلس اختتام پذیر ہو سکے۔
روضہ مبارک میں منعقد کی جانے والی ان مجالس عزاء میں روضہ مبارک کے خدام کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور شیخ علی موہان کے لیکچرز سے استفادہ کرتے ہوئے اس لافانی پیغام کے تصورات اور مقاصد کو سمجھ رہی ہے۔











