روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے

المناک سانحۂ عاشوراء کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

اندرونی صحن میں ان مجالس عزاء کا اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ خطابت برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

ان مجالس میں سے ایک مجلس سے خطاب کرنے والے شیخ علی موحان نے کہا ہے کہ شعبہ خطابت کی طرف سے پورا سال مختلف مناسبات پر مجالس عزاء کا انعقاد ہوتا رہتا ہے اور خاص طور پر عشرہ محرم کے دوران صبح چھ بجے سے رات گئے تک صحن میں وقفے وقفے سے مسلسل مجالس عزاء برپا ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ تشریفات ہال میں بھی صبح وشام مجلس منعقد ہو رہی ہے۔

خطیبِ مجلس نے امام حسین(ع) کی سیرت اور ان کی انسانی واسلامی اقدار کی خاطر کی قربانیوں کا ذکر کیا۔

مجلس عزاء کے اختتام پر نوحہ خواں حمید تمیمی نے نوحہ خوانی کے فرائض ادا کیے۔

ان مجالس میں عراق اور بیرون ملک سے آئے ہوئے ہوئے عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: