روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل زائرینِ عاشوراء کے لیے کیے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین زائرینِ عاشوراء اور مراسمِ عاشور کے لیے کیے جانے والے انتظامات اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے سیکرٹری جنرل نے گورنر کربلا نصیف خطابی، مجلس ادارہ کے رکن سید محمد اشیقر اور متعدد شعبوں کے سربراہان کے ہمراہ مختلف مقامات کا میدانی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میدانی دورہ کا مقصد زیارتِ عاشوراء اور دس محرم کے مراسمِ عزاء کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینا ہے کہ جن میں قنطرة السلام کے ایریا سے لے کر باب طويريج اور وہاں سے جمہوریہ روڈ سمیت روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف جانے والی تمام سڑکوں اور دونوں روضات مقدسہ کے گردو ونواح کے ایریا پر سائباں کرنے کے کاموں کا جائزہ لینا تھا، تاکہ دس محرم کی دوپہر کو برآمد ہونے والے جلوس عزاء ركضہ طويريج میں شامل عزاداروں کو دیگر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پورے راستے پر سبز جالی دار چادر نصب کر دی گئی ہے اور ہوا کے ساتھ پانی کی فوار پھیکنے والے پنکھے بھی پورے راستے میں جگہ جگہ لگا دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ابتداء محرم سے مراسم عاشواء کی ادائیگی اور عزاداروں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور عزاداروں کے راستوں پر سائباں نصب کرنے کے لیے روضہ مبارک کا عملہ مسلسل کام کر رہا ہے کہ جو تقریبًا مکمل ہو چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: