شعبہ برائے مذہبی امور کی جانب سے زائرین عاشوراء کو دینی و عقائدی رہنمائی فراہم کرنے اور شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لئے متعدد پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے شعبہ برائے مذہبی امور کی جانب سے زائرین عاشوراء کو دینی و عقائدی رہنمائی فراہم کرنے اور شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لئے متعدد پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے بتایا ہے کہ ہمارا شعبہ عشرہ محرم کے لئے آنے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے اور یوم عاشور ان خدمات میں کئی گناہ اضافہ کیا جائے گا۔ ان خدمات کے ضمن میں روضہ مبارک کے اندر اور باہر متعدد جگہوں پر شرعی سوالات کا جواب حاصل کرنے کے لیے پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں منبروں سے تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے جہاں صبح چھ بجے سے رات تک مختلف اوقات میں مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔

شیخ کربلائی نے کہا کہ ایام عاشوراء کے دوران اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے ہمارا شعبہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے لائحہ عمل تیار کر لیتا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین اور عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت وعزاء کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: