لاکھوں زائرین شبِ عاشور کے احیاء کے لیے کربلا میں موجود ہیں

شبِ عاشور کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لیے لاکھوں زائرین روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور اس کے گردو نواح کے ایریا میں موجود ہیں۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف جانے والی سڑکوں اور اندرون شہر کے داخلی راستوں پر زائرین کا جمع غفیر نظر آ رہا ہے کہ جن سب کی منزل قبلۃ الاحرار سید الشہداء امام حسین(ع) اور علمدار وفا حضرت عباس(ع) کا مرقد ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین کل روز عاشور کربلا میں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کریں گے اور ماتم، عزاداری، اور زیارتِ عاشوراء سمیت دیگر مراسم عزاء ادا کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: