روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں عاشوراء کے لیے مجالس عزاء و ماتم داری کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت وانصار(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجالس عزاء اور عزاداری برپا کی اور اس سانحہ پہ پرسہ پیش کیا۔

روضہ مبارک میں شعبۂ صحن کے انچارج اور سامراء جانے والے وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامراء میں ہر سال عاشوراء کے احیاء کے لیے طے شدہ پروگرام کے تحت روضہ مبارک نے خدمات کی فراہمی اور مجالس عزاء کے انعقاد کے لیے فرائض سرانجام دیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں متعدد عزائی اور خدماتی امور سرانجام دیئے جن میں پورے سانحہ کربلا اور شہادت امام حسین(ع) کے بیان کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد، نوحہ خوانی، ماتم داری اور ديگر عاشورائی مراسم شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: