مذکورہ بالا شعبہ کے گائیڈنس اینڈ سپورٹ ڈویژن کے سربراہ شیخ حیدر عارضی نے کہا ہے کہ شعبہ مذہبی امور نے ماہ محرم کے ایام کے احیاء اور امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت وانصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے نینویٰ گورنریٹ کے نواحی شہر سنجار میں ایک جلوس عزاء کا انعقاد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس جلوس عزاء میں سنجار میں رہنے والے مختلف مذاہب اور فرقوں کے افراد نے شرکت کی اور گرد ونواح میں موجود دیہاتوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں سانحہ کربلا کے احیاء کے لیے اس عاشورائی جلوس میں شرکت کے لیے سنجار آئے ہوئے تھے، عزاداروں نے عاشوراء اور حسینیت کے بارے میں بینرز اور علم اٹھا رکھے تھے اور نعروں کے ذریعےاس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ حسینیت اور حسینی مشن پوری انسانیت کے لیے ہے۔









































