روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے عاشوراء کے مراسمِ زیارت کے اختتام کے بعد صحن کی صفائی شروع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے زائرین اور عزاداروں کی طرف سے عاشوراء کے مراسمِ زیارت کی ادائیگی اور جلوس عزاء رکضہ طویریج کے اختتام کے بعد روضہ مبارک کے اندرونی صحن کی صفائی شروع کر دی ہے۔

روضہ مبارک کا عملہ ہمیشہ لاکھوں زائرین پر مشتمل مراسم زیارت کے فورًا بعد اس مقدس جگہ کی حفاظت، اس کے منظر کو بہترین صورت میں برقرار رکھنے اور اسے زائرین کے لیے تیار کرنے کے لیے ترتیب و صفائی کا کام شروع کر دیتا ہے۔

صفائی اور ترتیب کا یہ عمل فرش اور قالینوں کی صفائی اور قرآن مجید اور دعاؤں و زیارات کی کتابوں کے ریکس کو اپنی جگہ واپس رکھنے سمیت بہت سے دیگر کاموں پر مشتمل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عاشوراء کے مراسم زیارت، عزاداری اور رکضہ طویریج میں شرکت کے لیے لاکھوں عزاداروں کے جمع غفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور ان شعائر کے قیام کے ذریعے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: