مسلسل گیارہویں سال... شہداءِ کربلا کے یومِ تدفین کی یاد میں قنادیل السماء کا جلوس عزاء تیرہ محرم کو برآمد ہوا

موکب قنادیل السماء نے امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب وانصار(ع) کے یومِ تدفین کے احیاء کے لیے آج تیرہ محرم کو کربلا میں جلوس عزاء برآمد کیا۔

موکب کے منتظم سید ایہاب عویدی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب وانصار(ع) کے یومِ تدفین کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے مسلسل گیارہویں سال آج تیرہ محرم کو موکب قنادیل السماء کا جلوس عزاء کربلا میں برآمد ہوا اور امام مہدی(عج) کو اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے اس جلوسِ عزاء میں عزاداروں نے (94) بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر واقعہ کربلا میں شہید والے امام حسین(ع) کے اہل بیت و انصار کے نام درج تھے۔ (4) بینرز پر امام حسین(ع) کے سفراء کے نام، (18)بینرز پر بنو ہاشم سے تعلق رکھنے شہداء کے نام اور (72) بینرز پر امام حسین(ع) کے شہید ہونے والے اصحاب کے نام درج تھے۔

عویدی نے بتایا کہ یہ جلوس عزاء علقمی روڈ سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچا اور پھر وہاں سے نکل کر براستہ ما بین الحرمین روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا اور وہیں مجلس عزاء کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: