یہ بابرکت محفل کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
اس پر نور محفل کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کے قاری اکرم سامر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے مبلغ شيخ زين العابدين البياتي محفل سے خطاب کیا اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے پیش کی جانے والی لازوال قربانیوں اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کی فکر و تعلیمات کو یاد رکھنے اور مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کو ان پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس محفل میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علم مبارک کی پرچم کشائی بھی کی گئی ، محفل کے اختتام پر قرآن انسٹیٹوٹ کے قاری احمد الزاملی نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔








