روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور کے ذریعے دو انتہائی پرانے اخبارات تک ویب سائٹ "البوابة العراقية للمعرفة" پر ہر ایک کو رسائی فراہم کر دی گئی ہے۔
1920ء کی دہائی میں شائع ہونے والے اخبارات کو شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز برائے فہرست سازی اور تنظیم معلومات کے سپرد کیا گیا تاکہ وہ انھیں محققین اور دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ویب سائٹ کے مصادر، حوالہ جات اور ڈیٹا میں شامل کر دے۔
مرکز کے مدیر سید حسنین موسوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مرکز گزشتہ کئی سالوں سے مصادر اور خاص طور پر مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والی پرانی اخبارات کو جمع کرنے اور انھیں البوابة العراقية للمعرفة کی ویب سائٹ پر فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کو حال ہی میں دو اخبارات (كركوك، ونجمة) کے شماروں کا ایک مجموعہ موصول ہوا ہے، جو کہ انتہائی پرانے اور نایاب اخبارات ہیں، انھیں تحقیق کاروں اور ان سے استفادہ کے خواہشمند حضرات کے لیے برقی طور پر ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے، کیونکہ یہ اخبارات ایک صدی پہلے کے واقعات کی دستاویزی شکل ہیں۔


