روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ پائیدار ترقی نے نوجوانوں کے لیے اپنے پروگراموں کے ضمن میں ثقافتی شناخت کو لاحق چیلنجز کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
صلاح الدین گورنریٹ کے نواحی شہر آمرلی میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ اس ورکشاپ کے انتظامی و انعقادی امور ٹرینر فراس شَمری نے سرانجام دیئے۔
ورکشاپ میں ثقافتی شناخت کے بنیادی عناصر، اس شناخت کو درپیش چیلنجز ، اس کے تحفظ کے طریقے اور عراقی معاشرے میں ثقافتی شناخت کو مستحکم کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
اس پروگرام میں تربیتی ورکشاپس، مقامات مقدسہ کی زیارات، تفریحی ٹرپس اور روضہ مبارک کے ترقیاتی منصوبوں کے وزٹ شامل ہیں۔




