العمید یونیورسٹی نے اربعین کے دوران زائرین کی رضاکارانہ خدمت کے خواہشمند طلباء کے اندراج کا آغاز کر دیا ہے

اربعین کے دوران زائرین کو رضاکارانہ طور پر طب و صحت سے متعلقہ خدمات اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی میں حصہ لینے کے لیے العمید یونیورسٹی نے خواہشمند طلباء کے اندراج کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ خدمات یونیورسٹی کے کربلا نجف روڈ پر واقع مواکب میں پیدل کربلا جانے والے زائرین کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ خدماتی سرگرمیاں یونیورسٹی میں طلباء کی سرگرمیوں کے شعبے سے منسلک یونیورسٹی سکاؤٹس کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کا حصہ ہیں کہ جو زائرین کی رہنمائی اور مدد کے لیے موکب میں پیش پیش دکھائی دیں گے۔

العمید یونیورسٹی کے کالجوں کے جو طلباء اسکاؤٹ ٹیم کے ساتھ مل کر اس خدمت میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ درج ذیل لنک کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں:

https://forms.gle/sUbBSJxUS73NNwov6
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: